چین: بچہ پیدا کریں اور حکومت سے 1،500 ڈالر لے لیں، بیک ڈیٹ کی بھی سہولت

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آبادی میں مسلسل کمی اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے بحران سے نمٹنے کے لیے چین نے ملک بھر میں ایک بڑی پالیسی کا اعلان کر دیا جس کے تحت والدین کو ہر 3 سال سے کم عمر بچے پر سالانہ 3،600 یوآن (تقریباً 500 امریکی ڈالر) دیے جائیں گے۔

بی بی سی کے مطابق یہ رقم 3 سالوں میں مجموعی طور پر 10،800 یوآن (تقریباً 1،500 ڈالر) فی بچہ بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 سے چین کی 80 فیصد آبادی کے متاثر ہونے کا انکشاف

یہ چین کی حکومت کی جانب سے پیدائش کی شرح میں اضافہ کرنے کی پہلی قومی سطح کی مالی امدادی اسکیم ہے جس سے تقریباً 2 کروڑ خاندان مستفید ہوں گے۔

اس پالیسی کا اطلاق رواں سال کے آغاز سے کیا جائے گا اور سنہ 2022 سے سنہ 2024 کے درمیان پیدا ہونے والے بچوں کے لیے جزوی امداد بھی دستیاب ہوگی۔

چین نے ایک دہائی قبل متنازعہ ایک بچہ پالیسی ختم کی تھی لیکن اس کے باوجود ملک میں پیدائش کی شرح میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے اور سال 2024 میں ملک میں ’صرف‘ 95 لاکھ 40 ہزار ملین بچوں کی پیدائش ہوئی اگرچہ یہ گزشتہ سال سے کچھ زیادہ ہے لیکن آبادی کی مجموعی تعداد میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

مزید پڑھیے: سال 2024 میں کتنے افراد پیدا ہوئے، یکم جنوری 2025 کو دنیا کی آبادی کتنی ہوجائے گی؟

مقامی حکومتیں پہلے ہی مختلف اقدامات کر چکی ہیں۔ مارچ میں ہوہوٹ شہر نے 3 یا زیادہ بچوں والے والدین کے لیے فی بچہ 100،000 یوآن تک دینے کا اعلان کیا تھا، جب کہ شین یانگ شہر میں تیسرے بچے پر ہر ماہ 500 یوآن دیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں حکومت نے پری اسکول کی مفت تعلیم کے منصوبے بھی تجویز کرنے کا کہا ہے تاکہ والدین کے مالی بوجھ کو مزید کم کیا جا سکے۔

دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت چین بچوں کی پرورش کے معاملے میں مہنگے ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ چین کے یووا پاپولیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق ایک بچے کو 17 سال کی عمر تک پالنے پر اوسطاً 75،700 امریکی ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 2024 کا آخری روز، دنیا کی مجموعی آبادی کتنی ہوگئی؟ تازہ ترین اعدادوشمار جاری

واضح رہے کہ ایک ارب 40 کروڑ افراد والے ملک چین کی آبادی کا ایک بڑا حصہ عمر رسیدگی کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث حکومت کو مستقبل کے لیے آبادی سے متعلق نئے منصوبے بنانے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟