سال 2024 میں کتنے افراد پیدا ہوئے، یکم جنوری 2025 کو دنیا کی آبادی کتنی ہوجائے گی؟

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یکم جنوری 2025 کو نئے سال کے پہلے دن دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر جائے گی۔

امریکا کے محکمۂ شماریات (سینسس بیورو) کے مطابق سنہ 2024 میں دنیا کی آبادی میں 7 کرڑ 10 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔ گزرے سال میں دنیا کی آبادی اعشاریہ 9 فی صد بڑھی۔

دنیا میں ہر سیکنڈ میں کتنی اموات اور کتنی پیدائش؟

شماریات کے پیر کو جاری کیے گئے اندازے کے مطابق جنوری 2025 میں دنیا کی آبادی 8 اعشاریہ 09 ارب ہو جائے گی۔ جنوری 2025 میں دنیا میں ہر سیکنڈ تقریباً 4.2 پیدائش اور 2 اموات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کھیلوں کے میدان میں سال 2024 کے دوران پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟

سال 2024 میں امریکا کی آبادی میں 26 لاکھ افراد سے زائد کا اضافہ ہوا یکم جنوری کو امریکا کی آبادی 34 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

بیورو کے مطابق جنوری 2025 میں امریکا میں ہر ساڑھے 9 سیکنڈ میں ایک پیدائش اور ایک موت متوقع ہے۔ جب کہ غیر ملکی تارکینِ وطن کی آمد سے امریکا میں ہر 23.2 سیکنڈ میں ایک فرد کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

جاری کردہ اندازے کے مطابق پیدائش اور تارکیں وطن کی آمد کی شرح کو ملا کر اندازاً امریکا کی آبادی میں ہر 21.2 سیکنڈ میں ایک فرد کا اضافہ ہو گا۔

مزید پڑھیے: سال 2024 میں عوام کو دیے جانے والے پانچ بڑے دھوکے

امریکا کی آبادی میں سنہ 2020 کے بعد سے اب تک 2.9 فی صد کی شرح سے 97 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے جب کہ سال 2010 سے سال 2019 تک امریکا کی آبادی 7.4فی صد بڑھی تھی جو سنہ 1930 کی دہائی کے بعد آبادی میں اضافے کی سب سے کم شرح تھی۔

آبادی کے اعتبار سے پاکستان کا کونسا نمبر؟

اقوام متحدہ کے مطابق آبادی کے اعتبار سے بھارت دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔

آبادی میں دوسرے نمبر پر چین، تیسرے پر امریکا، چوتھے نمبر پر انڈونیشیا اور 5 ویں نمبر پر پاکستان ہے۔

مزید پڑھیں: مہذب دنیا سے دور جنگلوں میں بسنے والے قبائل

بھارت نے سنہ 2023 میں چین کو آبادی میں پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم