2024 کا آخری روز، دنیا کی مجموعی آبادی کتنی ہوگئی؟ تازہ ترین اعدادوشمار جاری

منگل 31 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہر گزرتے سال کے ساتھ دنیا کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ امریکی ادارہ برائے مردم شماری کے مطابق، رواں سال کے دوران دنیا کی کل آبادی میں 7 کروڑ 11 لاکھ 78 ہزار نفوس کا اضافہ ہوا جبکہ 2024 میں بھارت ایک ارب 41 کروڑ افراد کے ساتھ دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک قرار پایا ہے۔

امریکی ادارے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، یکم جنوری 2025 کو دنیا کی آبادی 8 کروڑ 92 لاکھ 34 ہزار 511 ہوجائے گی جو 2024 کے پہلے دن کی نسبت اور سالانہ بنیاد پر 0.89 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پرھیں: روسی حکومت ملک میں آبادی بڑھانے کے لیے متحرک، نئی تجاویز سامنے آگئیں

جنوری 2025 کے دوران دنیا بھر میں ہر ایک سیکنڈ میں پیدائش کی اوسط 4.2 اور 2 اموات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایک سال کے دوران آبادی میں ہونے والا اعشاریہ 9 فیصد کا اضافہ بہرحال 2023 کی نسبت کم ہے۔ 2023 میں دنیا کی آبادی میں 7 کروڑ 50 لاکھ نفوس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جولائی 2024 تک کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، بھارت 141 کروڑ افراد کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک تھا۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک چین تھا جس کی کل آبادی ایک ارب 40 کروڑ 80 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 30 فیصد کنواروں پرمشتمل آبادی کیساتھ پاکستان خطے میں تیزترین شرح نمو والا ملک

آبادی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک امریکا ہے جس کی رواں برس جولائی میں آبادی 34 کروڑ ایک لاکھ 10 ہزار 988 ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس دوڑ میں انڈونیشیا چوتھے نمبر پر ہے جس کی کل آبادی 28 کروڑ 15 لاکھ 62 ہزار 465 ریکارڈ کی گئی۔ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے جس کی آبادی جولائی 2024 میں تقریباً 25 کروڑ 23 لاکھ 63 ہزار 571 ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار