مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواران سے باضابطہ طور پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ اقدام پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق امیدواران اپنی درخواستیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ 180-ایچ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں جمع کروا سکتے ہیں۔
یہ نشستیں ضمنی انتخاب کے لیے خالی قرار دی گئی ہیں:
حلقہ این اے 129 (لاہور):
یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔
حلقہ پی پی 87 (میانوالی):
احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد یہ نشست خالی قرار دی گئی۔
حلقہ این اے 66 (وزیرآباد):
احمد چھٹہ 9 مئی کیس میں نااہل قرار پائے، جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی۔
حلقہ این اے 175 (مظفرگڑھ):
جمشید دستی کی نشست خالی ہو چکی ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت امیدواروں کے چناؤ میں میرٹ، عوامی خدمت کا ریکارڈ اور سیاسی ساکھ کو مدِنظر رکھے گی۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ جلد ان درخواستوں کا جائزہ لے کر پارٹی امیدواروں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔