ملک بھر میں 3 اگست تک ممکنہ سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

بدھ 30 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں 3 اگست تک جاری موسمی صورتحال کے پیش نظر ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شدید بارشوں اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب کے امکانات کے پیش نظر مختلف علاقوں میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال جیسے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خدشہ ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں بین، بسنتَر اور ڈِیگ نالوں کے بہاؤ میں اضافے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: چترال سے لاہور تک طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری

خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع جن میں چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، پشاور اور چارسدہ شامل ہیں، میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ لاحق ہے۔ اسی طرح کوہاٹ، ہنگو، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بلند و بالا پہاڑی علاقوں میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ متاثر ہونے والے ممکنہ علاقے شامل ہیں: بادسوات، ہنارچی، ترسات، ہندور، درکوٹ، اشکومن، ششپر، ریشون، بریپ، بونی، سردار گول اور ارکاری۔

مزید پڑھیں: این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے فوری ایکشن میں آ جائیں، سیلابی خطرے پر تیاری مکمل رکھی جائے، وزیراعظم

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹنے کے لیے تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اداروں کو کہا گیا ہے کہ نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور واٹر پمپس تیار رکھیں۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ حساس اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور تیز بہاؤ کے وقت ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے پرہیز کریں۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم سے متعلق تازہ ترین معلومات اور ممکنہ خطرات سے آگاہی کے لیے ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ‘ سے راہنمائی حاصل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت