این ڈی ایم اے اور صوبائی ادارے فوری ایکشن میں آ جائیں، سیلابی خطرے پر تیاری مکمل رکھی جائے، وزیراعظم

پیر 7 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA)، صوبائی حکومتوں، ریسکیو اداروں اور مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیرِ اعظم نے دریائے سندھ اور دیگر دریاؤں کے کنارے آباد علاقوں میں فوری حفاظتی اقدامات نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ NDMA کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز (PDMAs) سے مزید قریبی اور مؤثر تعاون یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو حقیقی وقت (real-time) میں بارش، طوفان اور سیلابی صورتحال کے بارے میں آگاہ رکھنے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: آئندہ 6 سے 12 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں، طوفانی ہواؤں سیلابی صورتحال کا خطرہ

تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے کے باعث دریائے سندھ کے زیریں اضلاع میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے تمام صوبائی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ سیلابی علاقوں میں مؤثر عوامی آگاہی مہم فوری طور پر شروع کریں۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر (NEOC) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیا کے ذریعے اونچے، درمیانے اور کم درجے کے خطرات والے علاقوں کی وضاحت کرے تاکہ عوام کو بروقت و درست انتباہ دیا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ NDMA یہ یقینی بنائے کہ تمام صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے پیشگی تیاری مکمل رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری ردعمل کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، لہٰذا تمام ادارے کسی قسم کی غفلت کے بغیر پوری مستعدی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں