نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

بدھ 30 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سردار محمد یوسف نے کہ سرکاری اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی 4 اگست سے شروع ہوگی اور انتخاب سعودی ہدایات کے مطابق ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: وی ایکسکلوسیو: روپے کی قدر میں کمی کے باعث عوام کو حج مہنگا لگ رہا ہے، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو کل ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا حج کوٹہ ملا ہے جن میں ایک لاکھ 19 ہزار 210 سرکاری اسکیم اور 60 ہزار نجی حج آپریٹرز کے لیے مختص ہیں۔ سرکاری اسکیم میں 38 تا 42 دن اور 20 تا 25 دن کے 2 پیکجز ہوں گے جن کی لاگت 11.5 سے 12.5 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔

وزیر نے کہا کہ حج کے لیے 12 سال سے کم عمر بچوں کو اجازت نہیں ہوگی اور تمام عازمین کو سعودی منظور شدہ ویکسین لگوانی ہوگی۔ ’روڈ ٹو مکہ‘ سہولت اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر جاری رہے گی، قربانی صرف سعودی سرکاری نظام کے تحت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ نجی حج آپریٹرز کو سخت نگرانی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور تیسرے فریق سے آڈٹ کا سامنا ہوگا۔ شکایات کے ازالے کے لیے ’پاک حج ایپ‘ اور ہیلپ لائن بھی دستیاب ہوگی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حج پالیسی 2026 کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ سال حج آپریشن کی مکمل ڈیجیٹائزیشن خوش آئند اقدام ہے تاکہ حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈونیشیا میں اسکول گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

زحل کے چاند اینسیلاڈس پر زندگی کے آثار کے مزید شواہد مل گئے

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی