پاکستان کا خلائی میدان میں بڑا قدم، جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے جمعرات کی صبح چین کے شہر شیچانگ میں واقع سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا، جسے ماہرین نے ملک کی خلائی تحقیق، ارضی مشاہدے اور قدرتی وسائل کی نگرانی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 38 منٹ پر یہ سیٹلائٹ لانچ کیا گیا۔ سپارکو (Pakistan Space and Upper Atmosphere Research Commission – SUPARCO) کے حکام لانچنگ کے مقام پر موجود تھے، جبکہ اس تاریخی لمحے کو کراچی میں سپارکو کے ہیڈکوارٹر سے براہ راست نشر بھی کیا گیا۔

یہ جدید سیٹلائٹ انتہائی حساس سینسرز سے لیس ہے جو قدرتی آفات سے بروقت خبردار کرنے، زرعی پیداوار کی نگرانی، ماحولیاتی تبدیلیوں کی جانچ، اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر گہری نظر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو خلا میں بھیجا جائے گا، اسپارکو

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سیٹلائٹ سیلاب، زمینی تودے گرنے، اور زلزلے جیسی قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع دے کر ملک کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید برآں، یہ سیٹلائٹ زرعی شعبے میں فصلوں کی نگرانی، پیداوار بڑھانے، اور خوراک کے تحفظ جیسے اہم اہداف میں مدد دے گا۔ اس کے ذریعے شہری پھیلاؤ، بنیادی ڈھانچے کی توسیع خصوصاً پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) سے جڑے منصوبوں پر نظر رکھی جا سکے گی۔

سپارکو کے ڈائریکٹر جنرل نے اسے پاکستان کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک مؤثر ذریعہ بنے گی۔

اس سے قبل 2018 میں پاکستان نے اپنا پہلا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ PRSS-1 اور حال ہی میں الیکٹرو-آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1 خلا میں بھیجا تھا، جن سے حاصل ہونے والے تجربات نے حالیہ مشن کو ممکن بنانے میں مدد دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی