ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی، 7 مسافر آف لوڈ

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن کراچی سرکل نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک سفر کی کوشش کرنے والے مسافروں کو دھر لیا، کارروائی کے دوران 7 مشکوک مسافروں کو آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کیے گئے افراد میں عدنان ظہور، عثمان رفیق، آفتاب احمد، محمد اعزاز، عماد حسین، مبشر حسین اور احتشام الہٰی شامل ہیں۔ یہ تمام مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جارہے تھے۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کے رویے اور بیانات مشکوک پائے گئے، جس پر تفتیش کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مسافروں کا اصل مقصد آذربائیجان سے باکو کے راستے دبئی اور ملائیشیا جانا تھا، جہاں سے وہ ترکی اور لیبیا پہنچ کر سمندر کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق تمام مسافر مختلف ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھے اور ہر ایک نے یورپ پہنچنے کے لیے 20 لاکھ سے 45 لاکھ روپے تک کی رقم پر معاہدہ کیا تھا۔

تمام افراد کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے ایجنٹوں کے نیٹ ورک کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغانی ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟