نانگا پربت پر آئے یانس اور سائمن کی کہانی

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونان سے تعلق رکھنے والے یانس پاولس اور انگلینڈ کے کوہ پیما سائمن ان دنوں نانگا پربت پر موجود ہیں اور دونوں نے ہی پاکستان کے اپنے پہلے سفر کو شاندار اور یادگار قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیری میڈوز سے ویو پوائنٹ اور نانگا پربت تک کا سفر

یانس، جو اب امریکا میں مقیم ہیں، پاکستان کی قدرتی خوبصورتی، خالص ثقافت اور یہاں کے لوگوں کی مثالی مہمان نوازی اور اخلاق سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو انتہائی خوبصورت اور ایک خالص جگہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب 54 سالہ سائمن نے نانگا پربت بیس کیمپ تک کی ٹریکنگ مکمل کی اور اسے ایک بہت زبردست تجربہ بتایا۔ 100 سے زائد ممالک کا سفر کرنے والے سائمن نے پاکستانیوں کی دوستی اور اعلیٰ مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے اس سفر کو اپنی زندگی کا ایک خاص لمحہ قرار دیا۔

مزید پڑھیے: قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی نے نانگا پربت سرکرلی، وزیراعظم کی مبارکباد

ان دونوں کی کہانیاں پاکستان میں سیاحت و ٹریکنگ کے بہترین مواقع اور یہاں کے لوگوں کی گرم جوشی کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں۔ تفصیل جانیے حسن طارق کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp