اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 مسافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس سے 50 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

جمعے کے روز لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان نالہ ڈیک کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 3 مکمل طور پر الٹ گئیں، جبکہ 50 مسافر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی :  مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر نے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل

حادثے کے فوری بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد زخمی مسافر مدد کے منتظر رہے۔ ابتدائی طور پر امدادی ٹیمیں بروقت نہیں پہنچ سکیں، جس پر مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ساتھیوں کو الٹی ہوئی بوگیوں سے نکالنے کی کوششیں شروع کیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی چھ ریسکیو گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں، جہاں شدید زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی تا خیبر نئی پٹڑیاں بچھانے کے منصوبے میں اہم پیشرفت

حادثہ نالہ ڈیک کے قریب پیش آیا، جو ریلوے لائن کے ساتھ واقع ایک چھوٹی نہر ہے، جائے حادثہ سے پٹڑی کے ٹوٹے ہوئے حصے ملے ہیں، جبکہ اس وقت ٹرین کی رفتار تقریباً 105 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ لاہور سے میڈیکل اور ریلیف ٹرینیں بھی فوری طور پر روانہ کی گئیں تاکہ امدادی کاموں میں معاونت فراہم کی جاسکے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو ریلوے اور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فوراً جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے ریسکیو کارروائیوں میں تیزی لانے اور میڈیکل ٹیموں کو فوری پہنچنے کے احکامات بھی دیے۔ وزیر نے واقعے کی باقاعدہ انکوائری کا حکم دیتے ہوئے سات روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے اس افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کریں تاکہ زخمیوں کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمی مسافروں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جائے اور ان کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی