گھوٹکی :  مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر نے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل

جمعہ 4 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گھوٹکی میں فریٹ ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث اپ اور ڈاؤن ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں، بڑا حادثہ ٹل گیا

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق فریٹ ٹرین پنجاب سے کراچی جارہی تھی کہ گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو اسٹیشن پر ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔ واقعے میں ٹرین کا انجن اور بوگیاں پٹڑی سے اترنے کے بعد پٹڑی اکھڑ گئی اور بوگیاں انجن سے جدا ہو گئیں۔ حادثے کے باعث اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔

مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، گرین لائن ڈاؤن ٹرین کو رحیم یار خان اسٹیشن پر گزشتہ 4 گھنٹوں سے روک کر رکھا گیا ہے، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہزارہ ایکسپریس کو حادثہ، متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 30 افراد جاں بحق، 80 زخمی

ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ پٹڑی کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے، تاہم ٹریک کھلنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp