پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی جماعت نے خواتین کو گھروں کی ملکیت دینے کا قدم نہیں اٹھایا، آصفہ بھٹو

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خاتون اول اور رکنِ قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام اور خصوصاً دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔

انہوں نے نواب شاہ میں پیپلز میڈیکل یونیورسٹی کے لطیف ہال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کیا جہاں پیپلز ہاؤسنگ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیتی دستاویزات تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے فخر کا دن ہے کیونکہ خواتین کو جو اسناد دی جا رہی ہیں، وہ محض کاغذ کے ٹکڑے نہیں بلکہ ان کے اختیار، تحفظ اور عزت کی علامت ہیں۔ یہ دستاویزات خواتین کے نام پر ہیں اور یہ ایک تاریخی قدم ہے جو صرف پیپلز پارٹی نے اٹھایا ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ یہ اقدام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی محنت اور عوام دوستی کا نتیجہ ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اُس وعدے کی تکمیل ہے کہ ہر شخص کو زمین، پناہ اور عزت حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی اور صوبے یا جماعت نے اس پیمانے پر خواتین کو گھروں کی ملکیت دینے کا قدم نہیں اٹھایا۔

آصفہ بھٹو زرداری نے سند حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدام نہ صرف آج کی نسل بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی تحفظ فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ