ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری

جمعہ 11 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی خاتونِ اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری نے یومِ آبادی 2025 کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہماری توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہیے کہ ہر ماں صحت مند ہو، ہر بچہ محفوظ ہو، اور ہر خاندان کو ترقی کرنے کا موقع ملے۔

یہ بھی پڑھیں:آصفہ بھٹو کو بطور خاتون اول کیا مراعات حاصل ہوں گی؟

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق خاتونِ اول نے کہا کہ پاکستان کو زچگی کی صحت، بچوں کی فلاح و بہبود، اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے زور دیا کہ تولیدی صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری ہی ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو معیاری تعلیم، مکمل طبی سہولیات، معاشی مواقع اور اپنی زندگیوں سے متعلق فیصلوں میں شراکت داری فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

خاتونِ اول نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ایک پرامن اور پائیدار پاکستان کی تعمیر کے لیے نہایت ضروری ہے۔ پاکستان کی نوجوان آبادی ہمارا حال بھی ہے اور مستقبل بھی۔

اپنے پیغام کے آخر میں آصفہ بھٹو زرداری نے شہید بینظیر بھٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمیں بے نظیر بھٹو کے اس خواب کی یاد دلاتا ہے کہ ہر بچہ محبت و سرپرستی پائے۔

انہوں نے حکومت، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے تمام شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ ایک ایسے مستقبل کے لیے متحد ہو کر کام کریں جہاں ہر زندگی کی قدر ہو اور ہر نسل بااختیار ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘