بلوچستان میں بہت جلد خوشحالی اور امن  کا دور دورہ ہوگا، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ بلوچستان میں بہت جلد خوشحالی اور امن  کا دور دورہ ہوگا۔

آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بہت جلد خوشحالی اور امن  کا دور دورہ ہوگا۔ بلوچستان پولیس کے افسران اور جوانوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے دہشتگردی ہر صورت کنٹرول کی جائے گی، بلوچستان پولیس

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان پولیس اپنی اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے قیام امن اور عوام کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر  مزید چوکس اور تیار رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں پولیس کے تمام شہدا اور زخمی ہونے والے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے فرائض کی انجام دہی میں جان کی پرواہ تک نہ کی۔

آئی جی پولیس نے پاس آؤٹ ہونے والے تمام جوانوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے بلوچستان پولیس کے 200 اہلکار نوکریوں سے برطرف، وجہ کیا بنی؟

واضح رہے کہ پاسنگ آؤٹ ہونے والوں میں بلوچستان پولیس کے 161 جوان اور پولیس ٹریننگ کالج سے آئے لوئر کورس کے 200 جوان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول میں 18 ویں بیسک کورس میں اب تک 3 ہزار 973 جوان پاس آؤٹ ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر

واشنگٹن مذاکرات کے بعد لبنان اور اسرائیل جامع معاہدے کے قریب؟ سفارتی پیشرفت کے باوجود بڑے چیلنجز برقرار

تھائی لینڈ میں غیر ملکیوں کی خفیہ کاروباری سرگرمیوں اور شیل کمپنیوں کے خلاف بڑا آپریشن 

مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی

مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی