عمران خان نے ڈیل کی آفر لے جانے پر علی امین پر جوتی اٹھا لی تھی، سہیل وڑائچ کا انکشاف

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر صحافی سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو ڈیل کی آفر کی گئی تھی، اور جب علی امین گنڈاپور یہ آفر لے کر گئے تو عمران خان نے ان پر جوتی اٹھا لی تھی۔

سہیل وڑائچ نے معروف اینکر پرسن منصور علی خان کو انٹرویو دیا ہے، جس کے چیدہ چیدہ نکات سامنے آئے ہیں۔

سہیل وڑائچ نے کہاکہ عمران خان کو کہا گیا تھا کہ آپ بنی گالہ شفٹ ہو جائیں اور اس سسٹم کو چلنے دیں، لیکن وہ نہیں مانے، اب جب تک پی ٹی آئی طاقتور ہے یہ حکومت چلتی رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست میں سب سے بڑی غلطی اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے آنے سے ہوئی۔

ملک ریاض سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وعدہ معاف گواہ بننے کی نوبت ہی پیش نہیں آئی، اس کے بغیر ہی معاملات طے ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ سہیل وڑائچ کا شمار ملک کے نامور صحافیوں میں ہوتا ہے اور ان کے پاس اندر کی خبریں ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp