افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان تکنیکی وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا۔
افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امیر خان متقی کا دورہ پیر کے روز شیڈول تھا، جس کے دوران ان کی پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں طے تھیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون، سرحدی صورت حال اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔ اب وزیر خارجہ کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں متوقع ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی افغانستان کے دورے کرچکے ہیں۔














