جو روٹ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ میں کونسے 2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے ایک ہی دن میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے 2 بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

آج بھارت کے خلاف جاری 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں جو روٹ نے نہ صرف اپنی 39ویں سنچری مکمل کی بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی ترقی

اسی میچ میں جو روٹ نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کیا اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یہ سنگ میل انہوں نے اپنے 69ویں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میچ میں عبور کیا۔ وہ اب تک ہونے والی تمام 4 ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں شرکت کر چکے ہیں۔

جو روٹ کی کارکردگی صرف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ تک محدود نہیں بلکہ مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں بھی وہ غیرمعمولی مقام پر ہیں۔ 158 ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 57.49 کی اوسط سے 13,543 رنز اسکور کیے ہیں جن میں 39 سنچریاں اور 66 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں وہ اب صرف سچن ٹنڈولکر سے پیچھے ہیں، جنہوں نے 200 ٹیسٹ میچز میں 15,921 رنز بنائے۔ موجودہ کھلاڑیوں میں صرف آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ہی ایسے ہیں جنہوں نے 10,477 رنز بنائے ہیں، مگر وہ بھی روٹ سے کافی پیچھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ