آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی ترقی

بدھ 8 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ اور ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلی اور ہیری بروک بدستور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی تیسری اور بھارت کے یشوی جیسوال کی چوتھی پوزیشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے 17ویں سے 12ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد رضوان کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 19ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے 12 درجے بہتری کے بعد 45ویں نمبر پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔ جبکہ سعود شکیل 6 درجے تنزلی کے بعد گیارہویں اور عبداللہ شفیق 2 درجے تنزلی کے بعد 53ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین بلے بازی کرنے والے جنوبی افریقہ کے 4 بیٹرز نے بھی ترقی کی ہے۔ جس کے مطابق ٹیمبا باوما تین درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ ریان رکیلٹن کی 48 درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 55ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اسی طرح کائل ویرین 4 درجے ترقی کے ساتھ 24ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت کے رشبھ پنت ایک بار پھر ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، اور 3 درجے ترقی پاکر نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے۔ اسی طرح پیٹ کمنز اور کاگیسوربادا نے ایک ایک درجہ ترقی کی ہے، اور بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بولرز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے نعمان علی کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ ٹاپ ٹین سے نکل کر گیارہویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

دوسری جانب ٹی20 رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجہ بہتری کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں

آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار