’میرے ڈولے چیک کرو‘، بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں وکلا سے کیا گفتگو کرتے ہیں؟

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد جیل میں قید کیا گیا ہے، جہاں اکثر پی ٹی آئی کے رہنما ان سے ملاقات کے لیے آتے رہتے ہیں اور ان کا پیغام بھی عوام تک پہنچاتے ہیں۔

عمران خان کے ایک وکیل نے جیل میں عمران خان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے ان سے ورزش کے لیے ڈمبل منگوائے تھے اور بعد میں ایک ملاقات کے دوران کہا کہ ’میرے ڈولے چیک کرو‘۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیل سے کب باہر آئیں گے؟ رانا ثنااللہ کا بڑا اعلان

اس بات کا انکشاف صحافی اجمل جامی نے کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کی پاکستان تحریک انصاف کے ایک وکیل سے ملاقات ہوئی جنہیں جیل میں متعدد بار عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔ اجمل جامی کے مطابق، انہوں نے اس وکیل سے پوچھا کہ عمران خان جیل میں کس مزاج کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ عمران خان نے سب سے پہلے جیل میں ڈمبل منگوانے کی خواہش ظاہر کی۔ پہلے مرحلے میں انہیں پانچ کلو کے ڈمبل فراہم کیے گئے، جن سے انہوں نے چند دن تک ورزش کی۔

بعد ازاں، جب دوبارہ وکیل سے ملاقات ہوئی تو عمران خان نے کہا کہ 5 کلو کے ڈمبل کافی نہیں، اب 10 کلو کے ڈمبل چاہییں۔ ان کی درخواست پر انہیں 10 کلو والے ڈمبل مہیا کر دیے گئے۔ اگلی بار جب عمران خان کی اپنے وکیل سے ملاقات ہوئی تو وہ ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس تھے، جیسے وہ ابھی ورزش سے فارغ ہوئے ہوں۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’دیکھیں، دس کلو کے ڈمبل سے ورزش کا کیا اثر ہوا ہے، ڈولے دیکھے آپ نے‘؟

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد انہیں کئی دیگر مقدمات میں بھی 10, 10 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں قانون و قاعدے کے مطابق بی کلاس کی تمام سہولیات میسر ہیں، جس میں ان کی خوراک، صحت، مطالعہ کتب و اخبارات سمیت ورزش اور واک شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟