وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا 2025 میں جیل سے باہر آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ 2025 تو کیا وہ 2030 میں بھی جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے۔
مزید پڑھیں: مزاحمتی سیاست عمران خان کی مقبولیت کی وجہ، کوئی انقلاب نہیں آئےگا، رانا ثنااللہ
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فی الحال باہر آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، انہوں نے خود کو اندر رکھنے کا بہت پکا بندوبست کیا ہوا ہے۔