ایئر انڈیا کے طیارے میں دوران پرواز لال بیگوں کی موجودگی، تحقیقات جاری

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایئر انڈیا کی پرواز میں لاگ بیگوں کی موجودگی نے مسافروں کو پریشان کردیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی سان فرانسسکو سے ممبئی آنے والی طویل پرواز AI180 میں لال بیگ نظر آنے کے واقعے نے مسافروں کو حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ پرواز کے دوران 2 مسافروں نے کیبن کے اندر چھوٹے سائز کے لال بیگ دیکھے، عملے نے فوری طور پر دونوں مسافروں کو دیگر نشستوں پر منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں

ایئر انڈیا نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مسافروں سے غیر مشروط معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ ’ایئر انڈیا صفائی کے اعلیٰ ترین معیار پر یقین رکھتی ہے، تاہم بعض اوقات زمینی آپریشنز کے دوران اس قسم کے عناصر طیارے میں داخل ہوسکتے ہیں۔‘

ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق کولکتہ میں دورانِ قیام طیارے کی مکمل اور فوری صفائی کی گئی، اس کے ساتھ ہی کمپنی نے جامع تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ لال بیگوں کی موجودگی کی وجہ معلوم ہوسکے اور آئندہ کے لیے اس کا سدباب کیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق یہ پرواز ایئر انڈیا کا بوئنگ 777 طیارہ تھا، جو سان فرانسسکو سے روانہ ہوا، کولکتہ میں مختصر تؤقف کے بعد ممبئی پہنچا۔ متاثرہ مسافر بزنس کلاس میں سفر کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

ایئر انڈیا نے وضاحت دی ہے کہ طیاروں کی باقاعدگی سے جراثیم کشی کی جاتی ہے، لیکن بیرونِ ملک سے طویل پروازوں کے دوران بعض غیر متوقع حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب ایئر انڈیا حالیہ مہینوں میں پہلے ہی صفائی، سروس اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مختلف تنقیدوں کا سامنا کرچکی ہے۔ گذشتہ برس ایک اور پرواز میں کھانے میں کیڑا نکلنے کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا، جس کے بعد ادارے کی ساکھ کو شدید دھچکا پہنچا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایئر انڈیا تمام مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور صاف ستھرا سفر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس قسم کے واقعات ناقابلِ قبول ہیں اور ہم ان کے تدارک کے لیے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے پرہنگامی لینڈنگ

ایئرلائن نے یہ بھی عندیہ دیا ہے کہ تحقیق مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار عملے یا متعلقہ گراؤنڈ ٹیم کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان