یوم استحصالِ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’انسانوں کے جہاں میں‘ جاری

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

5 اگست یوم استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا نغمہ ’انسانوں کے جہاں میں‘ جاری کردیا ہے، جو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ایک گونج دار پیغام ہے اور کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

نغمے میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح بھارتی ریاستی ظلم و ستم نے جنت نظیر وادی کشمیر کو شعلوں میں بدل دیا ہے۔ نغمے کے بول کشمیریوں کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں جو وہ اپنے لہو سے حق کی داستان لکھتے ہوئے بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کے لیے کررہے ہیں۔

’انسانوں کے جہاں میں‘ کے ذریعے پاکستان کے اس غیر متزلزل عزم کو بھی نمایاں کیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حقِ خودارادیت دلانے کے لیے ہر سطح پر ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔

نغمہ نہ صرف کشمیریوں کے خلاف جاری بھارتی حیوانیت کی تصویر کشی کرتا ہے بلکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ایک کوشش بھی ہے، جو اب تک خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

اس نغمے میں اس حقیقت کو بھی واضح انداز میں بیان کیا گیا ہے کہ دنیا کے ساتھ نہ دینے کے باوجود پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp