شیوننگ اسکالرشپس: پاکستانی طلبہ کس تاریخ تک درخواست دے سکتے ہیں؟

منگل 5 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ ماسٹرز ڈگری کے لیے برطانیہ کی باوقار شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں منگل (5 اگست) سے کھل گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سرکاری ملازمین کے لیے جاپانی جامعات میں اسکالرشپ حاصل کرنے کا نادر موقع، 26 لاکھ ڈالر مختص

شیوننگ برطانوی حکومت کا عالمی اسکالرشپ پروگرام ہے جو ان افراد کی معاونت کرتا ہے جن میں مضبوط قیادت کی صلاحیت ہو اور جو اپنی کمیونٹی اور ملک میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہوں۔

یہ اسکالرشپس ان پیشہ ور افراد کے لیے ہیں جنہیں گریجویشن کے بعد کم از کم 2 سال کا کام کا تجربہ حاصل ہو۔

اس اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، پروازوں کا خرچ، ویزا فیس اور رہائش و روزمرہ اخراجات کے لیے ماہانہ وظیفہ شامل ہے۔ امیدوار ایک سال تک برطانیہ میں رہائش کے دوران تعلیم حاصل کریں گے۔ اس دوران وہ پیشہ ورانہ اور علمی طور پر ترقی کریں گے، عالمی سطح پر نیٹ ورک بنائیں گے، برطانوی ثقافت کا تجربہ حاصل کریں گے اور برطانیہ کے ساتھ دیرپا مثبت تعلقات قائم کریں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر کی پاکستانی طلبہ کو درخواست دینے کی دعوت

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مستقبل کے رہنماؤں کو شیوننگ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی ہے۔

مزید پڑھیے: امریکی و برطانوی سفیر پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتیں کیوں کر رہے ہیں؟

جین میریٹ کا کہنا ہے کہ چیوننگ پروگرام صرف عالمی معیار کی تعلیم ہی نہیں فراہم کرتا بلکہ خود کو نکھارنے کا موقع، عالمی سطح پر تعلقات بنانے کے نیٹ ورک اور مقصد کے ساتھ قیادت کرنے کا اعتماد بھی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ میں قیادت کی صلاحیت اور تبدیلی لانے کی خواہش موجود ہے تو میں آپ کو بھرپور انداز میں درخواست دینے کی ترغیب دیتی ہوں۔

باصلاحیت پاکستانی طلبہ5  تا 7 اکتوبر 2025 برطانیہ کی یونیورسٹیوں میں مکمل فنڈڈ ماسٹرز ڈگری کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو قیادت، اثر و رسوخ اور نیٹ ورکنگ کی صلاحیتوں کو حقیقی زندگی کی مثالوں کے ذریعے ثابت کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایک اور پاکستانی ایئرلائن برطانیہ کے لیے اُڑان بھرنے کو تیار

شیوننگ پروگرام سنہ 1983 میں شروع ہوا اور آج اس کے 160 سے زائد ممالک سے 60 ہزار سے زیادہ سابق طلبہ ہیں۔ یہ دنیا کے سب سے معتبر اسکالرشپ پروگراموں میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان میں بھی 2 ہزار سے زائد شیوننگ کے سابق اسکالرز موجود ہیں جن میں سے کئی اپنے شعبے کے نمایاں رہنما ہیں۔

متوقع امیدوار chevening.org/apply پر اپنی درخواستیں جمع کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

افغان طالبان کا پاکستان کی کچھ چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

بنگلہ دیش: جسٹس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے