پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کے انخلا میں صرف 26 دن باقی، یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈلائن

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں مقیم پی او آر (Proof of Registration) کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے لیے ملک چھوڑنے کی حتمی تاریخ 1 ستمبر 2025 مقرر کر دی گئی ہے۔ اس حکومتی فیصلے کے تحت، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز سمیت غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اب صرف 26 دن میں پاکستان چھوڑنا ہوگا۔

وزارت داخلہ کے مطابق، یہ اقدام ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو قابو میں لانے اور قانونی و منظم امیگریشن نظام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انخلا کے دوران انسانی ہمدردی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا تیزی سے جاری

واپسی کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں خوراک، طبی امداد، اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں واپس جانے والے افغان شہریوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ حکام نے افغان مہاجرین سے اپیل کی ہے کہ وہ یکم ستمبر سے قبل رضاکارانہ طور پر واپسی کے انتظامات مکمل کریں تاکہ کسی بھی قانونی یا انتظامی کارروائی سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: افغان مہاجرین کے انخلا سے بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

واضح رہے کہ گزشتہ برس حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف مرحلہ وار کارروائی کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت لاکھوں افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔ پی او آر کارڈ رکھنے والے افراد کو کافی عرصے سے وقت دیا جا رہا تھا، اور اب حکومت نے واپسی کے لیے حتمی ڈیڈلائن جاری کر دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او لاہور نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

روسی صدر پیوٹن کی جانب سے اسلام آباد خودکش حملے پر صدر مملکت اور وزیر اعظم کو تعزیتی خطوط ارسال

ترلائی دھماکے میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر بہادر علی شہید، نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا

پاکستان میں دہشتگردی کا ماسٹر منصوبہ ساز بھارت جبکہ افغانستان سہولت کار ہے، برگیڈیئر آصف ہارون راجہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حالیہ سرگرمیاں و بیانات، کیا وہ ’گڈ بوائے‘ بن گئے؟

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!