پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کے حوالے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے فیشن برانڈ کے مالک زین احمد سے شادی کر لی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں آئمہ بیگ دلہن کے لباس میں زین احمد کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، گلوکارہ نے اپنے قریبی دوست زین احمد کے ساتھ کینیڈا میں ایک نجی تقریب میں شادی کی ہے۔
View this post on Instagram
تصویر کے منظر عام پر آنے کے بعد جہاں مداحوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، وہیں کئی صارفین اس بات پر سوالات اٹھا رہے ہیں کہ کیا واقعی یہ ممکن ہے؟ تاہم، اب تک اس بات کی کوئی حتمی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا یہ جوڑا شادی شدہ ہے یا نہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے پہلے اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور کچھ عرصے تک تعلقات کے بعد انہوں نے منگنی کی تھی۔ لیکن ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں، آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں۔ گلوکارہ نے زین احمد کی انسٹاگرام پوسٹس پر محبت بھرے کمنٹس کیے، جس کے باعث مداحوں نے اندازہ لگایا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔