سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مریم اورنگزیب

بدھ 10 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا، نیب اس کیس کی تحقیقات کر رہی تھی، عمران خان نیب کو مطلوب تھے۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کا باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کرایا گیا، دیگر ایس او پیز مکمل کی گئیں، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’عمران خان کو جس کیس میں گرفتار کیا گیا اس کیس میں انہیں کم از کم 15 نوٹسز بھیجے گئے تھے، نیب اس کیس کی تحقیقات کر رہی تھی، عمران خان نیب کو مطلوب تھے، القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان نے جواب داخل کرنا تھا، وہ اس کیس میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔‘

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’عمران خان کے گرفتار ہونے کے بعد جس طرح کا ردعمل آیا وہ پورے ملک نے دیکھا، پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنوں کو جلاﺅ گھیراﺅ کی ترغیب دیتے رہے، پی ٹی آئی نے کل جو کیا یہ عوامی ردعمل تھا؟ یہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔‘

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ آج کہہ رہے ہیں کہ جو کل ہوا یہ ہم نے نہیں کیا، یہ کل کیوں نہیں بولے تھے کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ کل عوامی اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے، ان کے لیڈروں نے انہیں کیوں نہیں روکا، کوئی سیاسی جماعت اس طرح کا ردعمل نہیں دیتی۔‘

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ’ سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ، سعد رفیق سمیت دیگر رہنما بھی گرفتار ہوئے تھے،شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا اور آشیانہ میں گرفتار کیا گیا، ہم نے کبھی اس طرح کا ردعمل نہیں دیا جو پی ٹی آئی نے کل دیا ہے، پی ٹی آئی جو کر رہی ہے وہ ملک پچھلے کئی سالوں سے دیکھ رہا ہے۔‘

مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ ’عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کا باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کرایا گیا، دیگر ایس او پیز مکمل کی گئیں، جب زمان پارک میں پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تو پولیس والوں پر پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا، جو قانون ہاتھ میں لے گا، وہ پاکستانی ہے نہ پاکستان کا شہری۔‘

انہوں نے کہا کہ ’کل سرکاری عمارتوں اور گھروں پر حملے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹس کی آزادی اظہار رائے پر پابندی کیوں؟ عدالت میں مقدمہ دائر

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور