معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے دوست زین احمد کے ساتھ نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی تھی جس میں آئمہ بیگ دلہن کے لباس میں زین احمد کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی تھیں جس پر صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اداکارہ نے شادی کر لی ہے لیکن اس حوالے سے دونوں کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کر لی؟
تاہم اب آئمہ بیگ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر زین احمد کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ رات انہوں نے اپنے بہترین دوست سے نکاح کر لیا ہے، یقین نہیں آتا کہ یہ خواب حقیقت بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعاؤں میں یاد رکھیں ہمیں کیونکہ ہم زندگی کے اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں اور بہت جلد وہ سوشل میڈیا پر مزید تصویریں بھی شیئر کریں گی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے پہلے اداکار شہباز شگری سے منگنی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات فلم ‘پرے ہٹ لو’ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور کچھ عرصے تک تعلقات کے بعد انہوں نے منگنی کی تھی۔ لیکن ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا تھا۔
بعد ازاں، آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد کے درمیان ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں۔ گلوکارہ نے زین احمد کی انسٹاگرام پوسٹس پر محبت بھرے کمنٹس کیے، جس کے باعث مداحوں نے اندازہ لگایا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔