’آپ کمل ہاسن کے قدموں کی خاک بھی نہیں‘ بالی ووڈ کے للی پٹ شاہ رخ خان پر کیوں برسے؟

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار ایم ایم فاروقی عرف للی پٹ نے شاہ رخ خان کی 2018 کی فلم زیرو میں بطور بونے شخص کی اداکاری پر تنقید کی ہے، اور اس کا موازنہ کمال ہاسن کی فلم اپّو راجا میں ان کی اداکاری سے کیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی فلم زیرو، جس میں انہوں نے ایک بونے شخص کا کردار ادا کیا، باکس آفس پر ناکام رہی اور ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم کی ناکامی کے بعد، شاہ رخ نے اداکاری سے کچھ عرصے کے لیے وقفہ لے لیا تھا۔

 اب ایک انٹرویو میں اداکار للی پٹ نے کہا کہ شاہ رخ خان نے زیرو میں کمال ہاسن کی نقل کرنے کی کوشش کی، انہوں نے شاہ رخ خان کی اداکاری پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کس اسٹار کو خود بھی بڑا اداکار سمجھتے ہیں؟

للی پٹ نے کہا کہ جیسے ایک نارمل انسان اندھے شخص کی صرف اداکاری کر سکتا ہے، ویسے ہی ایک عام قد والا اداکار بونے کی اصل کیفیت کو درست طریقے سے نہیں دکھا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بونے بھی عام لوگوں کی طرح ہی ہوتے ہیں۔ ان کے ہاتھوں کی حرکات، جذبات، اور خیالات نارمل ہوتے ہیں فرق صرف جسمانی ساخت میں ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا آپ اس رول کو کیسے ادا کریں گے؟ آپ صرف ٹیکنیکل طریقے سے اسے چھوٹا دکھا دیں گے۔ ہمیں پتہ ہے کہ آپ خوبصورت اور کیوٹ ہیں، تو ہماری آپ کے بارے میں سوچ وہیں ختم ہو جاتی ہے۔ ہم ایک بونے کو نہیں دیکھ رہے، ہم ایک ہیرو کو دیکھ رہے ہیں جسے ٹیکنالوجی کے ذریعے چھوٹا بنایا گیا ہے۔ اور آپ کی فلم کی کہانی کہنا کیا چاہتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: 33 سال بعد، شاہ رخ خان پہلی بار قومی فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

للی پٹ نے شاہ رخ خان پر کمل ہاسن کی نقل کرنے کا الزام لگایا اور کہا آپ اپّو راجا کی ذہانت دیکھیں۔ کمال ہاسن نے اصل انداز میں اداکاری کی، اور بونے شخص کی جسمانی حرکات و سکنات کو بھی غور سے اپنایا۔ بونوں کے ہاتھ چھوٹے، کچھ موٹے، بازو، چہرہ اور پاؤں مختلف ہوتے ہیں۔ تو جب آپ تاثر چھوڑنے میں ناکام ہیں، تو آپ یہ بنا کیوں رہے ہو؟ اور آپ کو یہ کیسے لگا کہ آپ تاثر چھوڑ پائیں گے؟

ان کا کہنا تھا کہ کمال جی کی آپ نقل کر رہے ہو۔ ان کی اداکاری کے قدموں کی خاک بھی نہیں ہو آپ۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب شاہ رخ خان کو حال ہی میں 2023 کی فلم جوان میں اداکاری پر نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین اداکار ملا ہے جبکہ دوسری طرف، کمال ہاسن یہ ایوارڈ اپنی زندگی میں تین بار جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا

واضح رہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بنی رومانوی فلم زیرو میں شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ کہانی بوعا سنگھ نامی ایک بونے شخص کے گرد گھومتی ہے جو میرٹھ سے ہے اور خود شناسی و محبت کی تلاش میں نکلتا ہے۔ فلم میں انوشکا نے ایک دماغی معذوری کی مریضہ سائنسدان کا کردار ادا کیا، جبکہ کترینہ کیف نے ایک ذہنی پریشان اداکارہ کا کردار نبھایا۔

200 کروڑ کے بجٹ میں بنی یہ فلم عالمی سطح پر صرف 178 کروڑ کما پائی، اور باکس آفس پر ناکامی سے دوچار ہوئی۔ دوسری جانب کمال ہاسن کی 1989 کی فلم اپّو راجا دو جڑواں بھائیوں راجو اور اپّو پر مبنی ہے، جو بچپن میں جدا ہو جاتے ہیں، اور اپّو اپنے والد کے قاتلوں سے بدلہ لینے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر بہت بڑی کامیابی تھی، 200 دن تک سنیما گھروں میں چلی، اور اس وقت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تمل فلم بنی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟

صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی