پیوٹن سے جلد ملاقات کا امکان ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ یہ بات امریکی صدر نے ماسکو میں اپنے خصوصی نمائندے اور روسی رہنما کے درمیان انتہائی نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد کہی۔

امریکا اور یوکرین کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں اس ممکنہ سربراہی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں نیٹو کے جنرل سیکریٹری مارک رٹ اور برطانیہ، جرمنی اور فن لینڈ کے سربراہان بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو ’پاگل‘ قرار دے دیا

ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ امکان ہے کہ بہت جلد ملاقات ہوگی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ملاقات کہاں ہوگی، اگر یہ ملاقات ہوئی تو یہ جون 2021 میں سابق امریکی صدر جو بائیڈن اور پیوٹن کے درمیان جنیوا اجلاس کے بعد پہلی سربراہی ملاقات ہوگی۔

نیو یارک ٹائمز اور سی این این نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ اگلے ہفتے پیوٹن سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے بعد وہ پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ تین طرفہ اجلاس بھی کرنا چاہتے ہیں۔

زیلنسکی نے بدھ کی شام کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ روس جنگ بندی کے لیے زیادہ آمادہ ہوگیا ہے، ان پر دباؤ کام کر رہا ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ ہمیں یا امریکا کو تفصیلات میں دھوکہ نہ دیں۔

ٹرمپ کی زیلنسکی سے فون کال اس وقت ہوئی جب امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف نے ماسکو میں روسی قیادت سے ملاقات کی، جسے کریملن نے نتیجہ خیز قرار دیا۔

ٹرمپ نے اپنی سماجی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا، ’زبردست پیش رفت ہوئی ہے۔‘ اور مزید کہاکہ انہوں نے کچھ یورپی اتحادیوں کو بریف کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر کوئی اتفاق کرتا ہے کہ یہ جنگ ختم ہونی چاہیے، اور ہم آنے والے دنوں اور ہفتوں میں اس کے لیے کام کریں گے۔ تاہم چند منٹ بعد ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے کہاکہ ثانوی پابندیاں دو دن میں نافذ کی جائیں گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہاکہ وٹکوف ماسکو سے جنگ بندی کی تجویز لے کر واپس آئے ہیں جس پر یوکرین اور یورپ کے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے ملاقات کے وقت کے حوالے سے احتیاط برتی اور کہاکہ آگے بہت کام باقی ہے اور اس میں ہفتوں بھی لگ سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ جو اقتدار سنبھالنے کے 24 گھنٹوں میں جنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرچکے تھے، نے روس کو جمعہ تک امن کے لیے پیش رفت کرنے یا نئی پابندیوں کا سامنا کرنے کی وارننگ دی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے ابھی تک روس کے خلاف اقدامات کا اعلان نہیں کیا، لیکن ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ زیادہ ثانوی پابندیاں لگائیں گے جو روس کے اہم تجارتی شراکت داروں کو نشانہ بنائیں گی۔

اسی دن انہوں نے بھارتی مصنوعات پر سخت ٹیکس عائد کیا کیونکہ نئی دہلی روسی تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین امن کوشش: ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے جلد ملنے کے خواہاں

کریملن نے اگرچہ ٹرمپ کا نام نہیں لیا، لیکن تجارتی شراکت داروں پر ٹیکس بڑھانے کی دھمکیوں کو غیر قانونی قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی