شاہ رخ خان کے ایوارڈ پر جاری تنازع، کس بات پر شور مچ رہا ہے؟

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کی فلم ’جوان‘ پر قومی فلم ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ان کے 33 سالہ طویل اور متاثر کن فلمی کیریئر کے بعد ایک بڑا اعزاز تھا۔ شاہ رخ خان کو یہ ایوارڈ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ متعدد افراد نے شاہ رخ خان کے نیشنل ایوارڈ ملنے کی تعریف کی تھی لیکن چند افراد نے جیوری کے فیصلے پر سوالات بھی اٹھائے تھے۔

اس ایوارڈ پر تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ساؤتھ انڈین اداکارہ اروشی نے بالواسطہ طور پر شاہ رخ کے ایوارڈ پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے فلم ’اکوزکو‘ میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ قبول کیا، لیکن اپنے بیان میں انہوں نے ججوں کے فیصلے کی شفافیت پر خدشات ظاہر کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آپ کمل ہاسن کے قدموں کی خاک بھی نہیں‘ بالی ووڈ کے للی پٹ شاہ رخ خان پر کیوں برسے؟

اگرچہ انہوں نے شاہ رخ کا نام نہیں لیا، مگر اشارہ دیا کہ فلم ’جوان‘ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ کیسے ملا، جبکہ ملیالم سینما کے تجربہ کار اداکار وجیاراگھون کی زبردست اداکاری کو مرکزی زمرے میں شامل تک نہیں کیا گیا۔ ان کے اس بیان سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

اب فلم ساز امتیاز علی نے بھی اس بحث پر اپنی رائے ظاہر کیا ہے۔ ممبئی میں ایک تقریب کے دوران انہوں نے بھارتیم یڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اگر ملک نے انہیں یہ اعزاز دیا ہے تو یہ یقیناً ایک بڑی بات ہے۔ میں شاہ رخ خان اور تمام انعام یافتگان کو دل سے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔

ایسے میں جب شاہ رخ خان کو ایوارڈ ملنے پر تنقید بڑھنے لگی، تو تجربہ کار اداکار مکیش کھنہ نے ان کی حمایت میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ شاہ رخ خان کو یہ ایوارڈ ’جوان‘ پر نہیں بلکہ ’سوادیس‘ پر ملنا چاہیے تھا، اُنہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اے آر رحمان کو آسکر ایوارڈ ’جے ہو‘ پر ملا تھا، نہ کہ ان کے پہلے سے بنائے ہوئے خوبصورت گانوں پر۔ شاہ رخ خان گزشتہ 40 سالوں سے محنت کر رہے ہیں تو اگر انہیں قومی ایوارڈ ملا ہے تو اس میں کیا غلط ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟