مونگ پھلی میگنیشیم،فولیٹ،وٹامن ای اور ارجنائن کا بہترین ذریعہ ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق بوڑھے لوگوں کے لیے مونگ پھلی کا مکھن کھانے سےمعدے کے کینسر کی ایک خاص قسم کے ہونےکے خطرے کوکم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔جسے گیسٹرک نان کارڈیا اڈینو کارسینوما کہتے ہیں۔
مونگ پھلی کھانے سے خواتین میں ٹائپ 2ذیابیطس کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔
پروٹین کی مقدار کے حوالے سےبادام کے بعد مونگ پھلی کا دوسرا نمبر آتا ہے۔جو لوگ مونگ پھلی کو اپنی خوراک میں معتدل مقدار میں شامل کرتے ہیں مونگ پھلی ان کا وزن نہیں بڑھاتی یعنی مونگ پھلی سے وزن کم کرنے میں بھی مدد کر سکتی ہے۔
مونگ پھلی کولیسٹرول کی سطح کو کم کر کےدل کے امراض کو روکنے میں مدد دیتی ہےیہ خون کوجمنے سے روکتی ہے اور دل کا دورہ پڑنے یا فالج کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔
مونگ پھلی کے بے شمار فوائد کی بدولت آپ بھی اسے اپنی خورا ک کا حصہ بنا کر مختلف بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔اسی لیے آج ہم آپ کے لیے مونگ پھلی کی چٹنی کی مزیدار ریسپی لے کر آئے ہیں۔
مونگ پھلی کی چٹنی بنانے کے لیے اجزا
مونگ پھلی۔۔۔۔۔1کپ
لہسن۔۔۔۔۔5جوئے
ثابت لال مرچ۔۔۔۔۔4عدد
زیرہ۔۔۔۔۔1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر۔۔۔۔۔1چوتھائی چائے کا چمچ
نمک۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
پیاز۔۔۔۔۔1عدد
املی کا پانی۔۔۔۔۔2کھانے کے چمچ
دال ماش۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ(پہلے سے بھیگو کر رکھ لیں)
تیل۔۔۔۔۔4سے 5کھانے کے چمچ
تڑکا لگانے کے لیے اجزا
کڑی پتہ۔۔۔۔۔3سے4عدد
ثابت لال مرچ۔۔۔۔۔2عدد
سرسوں کی بیج۔۔۔۔۔1چائے کا چمچ
دال ماش۔۔۔۔۔1چائے کا چمچ(پہلے سے بھیگو کر رکھ لیں)
تیل۔۔۔۔۔4سے5کھانے کے چمچ
مونگ پھلی کی چٹنی بنانے کا طریقہ
1۔ایک پین میں مونگ پھلی کو درمیانی آنچ پر 8منٹ تک مسلسل ہلاتے رہیں یہاں تک کہ اس کا رنگ براؤن ہو جائے۔اب مونگ پھلی کو ٹھنڈا ہونے رکھ دیں ۔
2۔اب اسی پین میں تیل گرم کرکے زیرہ پاؤڈر اور ماش کی دال ڈال کر تب تک بھونیں جب تک دال کا رنگ براؤن نہ ہو جائے لیں۔
3۔اب اس میں پیاز،لہسن،ثابت لال مرچ ڈال کر تب تک بھونیں جب تک پیاز کا رنگ ہلکا براؤن نہ ہو جائے۔پیازکوہلکا براؤن ہونے میں 2سے3منٹ لگیں گے۔
4۔جب پیاز ہلکے براؤن ہو جائیں تو آنچ بند کر دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
5۔اب گرائینڈر میں بھونی ہوئی مونگ پھلی،بھونا ہوا پیاز اور لہسن کاپیسٹ،املی کا پانی،نمک اور پانی ڈال کر گرائینڈ کر یں اور پیسٹ بنا لیں اور ایک برتن میں نکال لیں۔
6۔اب پین میں تیل گرم کریں۔اس میں سرسوں کے بیج،دال ماش،ثابت لال مرچ،کڑی پتہ ڈال کر بھون لیں اور مونگ پھلی کی چٹنی کے بنائے ہوئے پیسٹ پر ڈال دیں۔
آپ کی مونگ پھلی کی چٹنی تیار ہے