نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کردیا

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کے خلاف ملک بھر میں کون سے مقدمات زیر سماعت ہیں؟

نیب ذرائع کے مطابق ان میں سے 3 جائیدادوں کی کامیاب نیلامی مکمل کر لی گئی جبکہ باقی 3 کے لیے موصول شدہ بولیوں کو ناقابل قبول قرار دے کر نیلامی مؤخر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ نیلامی عدالتی پلی بارگین کے تحت باقی رہ جانے والی رقم کی وصولی کے لیے کی گئی۔

اسلام آباد کے معروف بزنس مین مصور عباسی نے نیلامی میں سب سے زیادہ بولیاں لگا کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان کی طرف سے روبیش مارکی کی سب سے زیادہ بولی لگائی گئی جو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

مزید پڑھیے: کیا بحریہ ٹاؤن سرمایہ کاری کے لیے اب بھی محفوظ ہے؟

نیب کے مطابق اس رقم کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ دیگر 2 اہم جائیدادوں، کارپوریٹ آفس I اور کارپوریٹ آفس  II کے لیےبالترتیب 87 کروڑ 60 لاکھ روپے اور 88 کروڑ 15 لاکھ روپے کی مشروط بولیاں موصول ہوئیں۔ ان جائیدادوں کی نیلامی کی حتمی منظوری تاحال زیرِ غور ہے جس کا فیصلہ متعلقہ فورمز سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

تاہم نیب کو 3 دیگر پراپرٹیز کے لیے کوئی بھی قابل قبول بولی موصول نہ ہو سکی جس کے باعث ان کی نیلامی مؤخر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جائیدادوں کی دوبارہ نیلامی کے لیے جلد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن نے پراپرٹی کی نیلامی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام شفافیت اور عدالتی فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 31 دسمبر سے پہلے دورہ پاکستان کی تیاریاں

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ