قومی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران مانچسٹر میں گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے، تاہم وہ اب بھی سفری پابندیوں کا سامنا کررہے ہیں جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

قومی کرکٹر پر خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام ہے، انگلینڈ کی پولیس نے کرکٹر کو 2 ہفتے بعد دوبارہ طلب کرلیا ہے، اس دوران ان پر برطانیہ چھوڑنے پر پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا، وجہ کیا بنی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ حیدر علی جو پاکستان کی جانب سے 35 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں، کو تین دن حراست میں رکھا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حیدر علی کو عبوری طور پر معطل کردیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کو گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے حیدر علی کے خلاف جاری فوجداری تحقیقات کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ یہ تحقیقات حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے سے متعلق ہیں۔

پی سی بی نے مزید کہا کہ بورڈ نے کھلاڑی کے قانونی حقوق کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔

’پی سی بی اپنی ذمہ داری کے تحت تمام کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے، اور اسی سلسلے میں حیدر علی کو مناسب قانونی معاونت فراہم کی گئی ہے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ پی سی بی برطانیہ کے قانونی نظام اور تفتیشی عمل کا مکمل احترام کرتا ہے اور اس کی شفاف تکمیل کو ضروری سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں پاکستانی کرکٹرز کے تنازعات، حیدر علی تک کی طویل کہانی

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے دورہ برطانیہ میں تین ایک روزہ میچز اور دو تین روزہ میچز کھیلے تھے۔ حیدر علی اس دورے کے دوران ٹیم کے اہم کھلاڑی رہے اور تمام میچز میں شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی