بحریہ ٹاؤن کراچی میں پلاٹوں کی قیمتیں کتنی گرگئیں؟

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بحریہ ٹاؤن کے ستارے ایک بار پھر گردش میں ہیں، اس صورت حال نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، کیا بحریہ ٹاؤن بند ہونے جا رہا ہے؟ کیا بحریہ ٹاؤن ڈی ایچ اے میں ضم ہو رہا ہے یا پھر بحریہ ٹاؤن کے انتظامی امورکا کیا بنے گا؟

ان سوالات کا جواب جاننے کے لیے ہم نے رخ کیا بحریہ ٹاؤن کراچی کا، جس کے مرکزی دروازے پرپہنچ کراحساس ہوا کہ سیکیوریٹی کے انتظامات ویسے ہی ہیں جو بحریہ ٹاؤن کے عروج کے وقت ہوا کرتے تھے، بحریہ ٹاؤن کا ہیڈ آفس بھی کھلا ہے اور ریئل اسٹیٹ کے دفاتربھی اپنا کام کررہے ہیں۔

بحریہ ٹاؤن پہنچ کرجب وہاں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ لوگوں سے بات ہوئی تو انہی میں شامل فیصل شیروانی کا کہنا تھا انہوں نے آج بھی 2 فائلیں فروخت کی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سرمایہ کار نہیں ہے لیکن عام شہری کم قیمتوں سے فائدہ اٹھانے کا سوچ رہے ہیں اوراس ضمن میں بحریہ ٹاؤن اب بھی پر کشش مقام ہے۔

ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ کاشان نے بحریہ ٹاؤن میں قیمتوں سے متعلق بتایا کہ اس وقت قیمتیں 7 لاکھ روپے سے شروع ہو کر کروڑوں روپے تک جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ کہ یہاں پراپرٹیز کی قیمتیں بہت گرچکی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اگر 270 گز پلاٹ کی بات کی جائے تو 30 لاکھ روپے میں بآسانی مل جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp