پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ 2018 کی حکومت ہمیں نہیں لینی چاہیے تھی، حکومت لے کر غلطی کی تھی۔
اسد قیصر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں ان کا کہنا تھا کہ عوام کو حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنا نمائندہ چنیں اور میں سمجھتا ہوں کہ 2018 کی حکومت لے کر ہم نے غلطی کی کیونکہ اتحادی ہمارے ساتھ تھے۔
2018 کی حکومت ہمیں نہیں لینی چاہیے تھی، غلطی کی، عمران خان نے بھی کہا 2018 کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی، اسد قیصر رہنما پی ٹی آئی#NadeemMalikLive #SamaaTv #Pakistan pic.twitter.com/v5GxW2WN8q
— Nadeem Malik 🇵🇰 (@nadeemmalik) August 7, 2025
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی مسلسل کہتے رہے ہیں کہ 2018 کی حکومت قبول کر کے غلطی کی کیونکہ اتحادیوں کے ساتھ ہر وقت سمجھوتہ کرنا پڑا اور ہم ایجنڈا پر عمل نہیں کر سکے۔
واضح رہے کہ سنہ 2018 میں پی ٹی آئی نے انتخابات جیتے لیکن حزبِ اختلاف کی جماعتوں نے الزام لگایا کہ یہ جیت فوجی حمایت کی مرہونِ منت تھی جس نے کُھل کر عمران خان کی مدد کی جبکہ فوج نے ان الزامات کی ہمیشہ تردید کی ہے اور کبھی بھی کسی مخصوص جماعت کو سپورٹ نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔