شیرافضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی کے امکانات روشن ہوگئے

جمعہ 8 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شیر افضل مروت کے پاکستان تحریک انصاف میں واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں، پارٹی کے اکثر رہنماؤں نے ان کی واپسی کی حمایت کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، کیونکہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اکثریت نے ان کی واپسی کی حمایت کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت کے علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی قیادت پر الزامات

پی ٹی آئی کے حالیہ اجلاس میں شیر افضل مروت نے بھی شرکت کی اور گفتگو میں واضح کیا کہ ماضی میں ان پر تنقید کے جواب میں وہ ردعمل دیتے تھے، تاہم اگر اب پارٹی اراکین تنقید نہیں کریں گے تو وہ بھی جواب نہیں دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق نثار جٹ، اسامہ میلہ اور خرم ورک سمیت متعدد رہنماؤں نے ان کی واپسی کی تائید کی، جبکہ شاندانہ گلزار اور عالیہ حمزہ نے پارٹی میں یکطرفہ فیصلوں اور شوکاز نوٹسز کے اجرا پر سوالات اٹھائے۔ ان کا مؤقف تھا کہ ملک سے باہر بیٹھے ہوئے شہباز گل، شہزاد اکبر، سلمان اکرم راجا اور علی امین جیسے رہنماؤں پر کارروائی نہ ہونا انصاف کے منافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات میں شیرافضل مروت سے متعلق اپنی رائے دوں گا، جنید اکبر

اجلاس میں اسد قیصر اور شہریار آفریدی بھی شریک تھے، اسد قیصر نے اجلاس میں کہا کہ شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے ان کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟