نئے آڈیٹر جنرل مقبول احمد گوندل کون ہیں؟

اتوار 10 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز بی ایس-22 کے افسر اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ سے تعلق رکھنے والے مقبول احمد گوندل کو نیا آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقرر کیا ہے، اس وقت وہ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول احمد گوندل موجودہ آڈیٹر جنرل کی مدت پوری ہونے کے بعد آئندہ ماہ یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے رمضان پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے اس عہدے کے لیے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ کے سینئر افسران کے ناموں کی سمری ارسال کی تھی، جس پر صدر نے مقبول احمد گوندل کی بطور آڈیٹر جنرل تعیناتی کی منظوری دی۔

مقبول احمد گوندل ایک تجربہ کار پبلک فائنانس ایگزیکٹو ہیں، جنہیں مالیاتی گورننس، آڈٹ اور پبلک پروکیورمنٹ میں تین دہائیوں سے زائد کا لیڈرشپ تجربہ حاصل ہے۔ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی حیثیت سے انہوں نے عوامی مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور آڈٹ کے ذریعے 460 ارب روپے سے زائد کی ریکوری جیسے اقدامات کی قیادت کی۔

مزید پڑھیں: ملک میں بجلی چوری کا نیا ریکارڈ، آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

وہ ماضی میں نومبر 2021 سے اپریل 2024 تک پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر، ڈپٹی آڈیٹر جنرل برائے فیڈرل آڈٹ آپریشنز، اور پنجاب و سندھ کے اکاؤنٹنٹ جنرل کے عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

تعلیمی اعتبار سے، مقبول احمد گوندل نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف مانچسٹر سے اکاؤنٹنگ اور فائنانس میں ایم ایس، پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز سے ایم بی اے فائنانس اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے فزکس میں ایم فل اورایم ایس سی کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی