سینیٹ کمیٹی کا ایف بی آر اور سی ڈی اے کی کارکردگی پر اظہار برہمی

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر وقارمہدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کے اجلاس میں سینیٹر عمر گارگیج اور سینیٹر پلوشہ خان کی تحاریکِ استحقاق پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سینیٹرعمرگارگیج نے بتایا کہ اپنے حلقے کے ایک افسر کے تبادلے کے عوامی نوعیت کے معاملے پر انہیں ایف بی آر کے متعدد چکر لگانے پڑے، چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کی کہ سفارش کرنا یا کروانا قانون کے تحت مس کنڈکٹ میں آتا ہے، تاہم محکمے نے ہارڈشپ کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو جائز درخواستوں کا جائزہ لے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، سی ڈی اے تحلیل کرنے کی ہدایت

سینیٹر علی جیسر نے کہا کہ چھوٹے گریڈ کے افسران کو دوسرے صوبے میں بھیجنا ان کے لیے نوکری چھوڑنے کے مترادف ہے، انہوں نے کہا کہ یہ طرزِ عمل عوامی نمائندوں تک عوامی رسائی کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ کسی کرپٹ افسر کی سفارش نہیں کی جائے گی مگرغریب ملازمین کو اس نہج تک نہ پہنچایا جائے کہ وہ ملازمت چھوڑ دیں، انہوں نے کراچی کے بولٹن مارکیٹ میں رینجرز کی مبینہ زیادتیوں کی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا، جس پر چیئرمین کمیٹی نے رپورٹ طلب کرنے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کا ٹیکس فراڈ پر ایف بی آر کو دیے گئے گرفتاری کے اختیارات مؤخر کرنے کا مطالبہ

اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کی غیر حاضری پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا، ارکان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سی ڈی اے فون کالز کا جواب نہیں دیتے اور نہ ہی جواباً کال کرتے ہیں، سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ایک ہی شخص چیئرمین سی ڈی اے اور کمشنراسلام آباد کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہے، اور یہ انتظامی طور پر ملک کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے پارلیمنٹ لاجزمیں صفائی کے ناقص انتظامات اورچوہوں کی بھرمارپرشدید تحفظات کا اظہار کیا، کمیٹی نے سی ڈی اے کی جانب سے شمیم اخترپلاٹ کیس میں مس رپورٹنگ اورعدالت کے فیصلے پرعملدرآمد کے بجائے اعتراضات فائل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے کو طلب کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ