راولپنڈی میں جنگلی سوروں کی آزادانہ آمدورفت، شہری خوفزدہ

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں جنگلی سوروں کی آزادانہ آمدورفت نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا ہے، یہ جنگلی جانور کئی افراد کو زخمی بھی کرچکے ہیں۔

راولپنڈی کے گنجان آباد علاقے جھنڈا چیچی میں جنگلی سور کی آزادانہ آمدورفت سے شہری خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہیں،مقامی افراد کے مطابق یہ جانور شام کے بعد گروپ یا تنہا صورت میں نمودار ہوتے ہیں اور صبح تک علاقے میں رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پُر اسرار جنگلی جانور کی پارلیمنٹ ہاؤس میں توڑ پھوڑ : عملہ پریشان

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ جنگلی خنزیر کئی بار خواتین، بچوں اور راہگیروں پر حملہ کر کے زخمی کر چکے ہیں۔ یہ جانور خالی پلاٹوں، قبرستانوں اور گلی محلوں میں پھینکے گئے کھانے کے فضلے پر گزارہ کرتے ہیں، بڑھتے ہوئے خطرے کے باعث خواتین اور بچے تنہا باہر نکلنے سے گریز کرتے ہیں، جبکہ بعض اوقات یہ جانور مرکزی سڑکوں تک پہنچ جاتے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ جانور ایوب پارک کے علاقے سے نالہ لئی کے کنارے کنارے ہجرت کر کے آئے اور اب پرانے جھنڈا چیچی قبرستان کی جھاڑیوں میں مستقل بسیرا کرچکے ہیں، مقامی افراد کے مطابق آوارہ کتے ان پر دور سے بھونکتے ہیں مگر قریب جانے کی ہمت نہیں کرتے، رہائشیوں کو خدشہ ہے کہ فوری کارروائی نہ ہوئی تو ایک سال میں ان کی تعداد دگنی یا تگنی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے بڑا ممالیہ جانور بلوچی تھیریم جس کا مسکن بلوچستان تھا

علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس سے اس جنگلی جانور سے چھٹکارے کے لیے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی