اسرائیل کے غزہ پر تازہ حملے میں 65 فلسطینی شہید، پاکستان کی شدید مذمت

پیر 11 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتِ پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے تازہ فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں کم از کم 65 فلسطینی شہید اور 120 سے زائد زخمی ہوئے۔ شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی کنٹرول کا منصوبہ خطے میں نئےالمیہ کو جنم دے گا، اقوام متحدہ

ترجمان کے مطابق یہ حملہ بین الاقوامی انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو قابض طاقت کی مجرمانہ کارروائیوں کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری اور فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے اسرائیل کو بے گناہ شہریوں کے قتل عام سے روکے، اور اسے اس کے جرائم پر جواب دہ ٹھہرائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکول کے بچوں پر حملہ کھلی جارحیت ہے، اسرائیل کو کڑی سزا دی جائے، وزیراعظم

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور ایک آزاد، خودمختار، مستحکم اور مسلسل ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتا ہے، جو جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد  61 ہزار 709  تک پہنچ چکی ہے، جن میں 17,492 بچے اور 9000 سے زیادہ خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 11لاکھ سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان