امریکی ریاست پنسلوانیا کے اسٹیل پلانٹ میں دھماکے، 2 ہلاک، 10 زخمی

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنسلوانیا (امریکا) میں یو ایس اسٹیل کے پلانٹ میں پیر کے روز متعدد دھماکوں کے نتیجے میں 2 کارکن ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ شہر پِٹسبرگ سے تقریباً 15 میل (25 کلومیٹر) دور کلیئرٹن کوک ورکس فیکٹری میں پیش آیا۔

امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر جوش شیپیرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ زخمی ملازمین کو مقامی اسپتالوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پلانٹ میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے امریکا میں پولیس تربیتی مرکز میں دھماکا، 3 افراد جان سے گئے

الگ سے جاری کیے گئے بیانات میں یو ایس اسٹیل اور الیگینی کاؤنٹی پولیس نے تصدیق کی کہ 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن میں سے ایک کو تلاش کرنے کے لیے طویل ریسکیو آپریشن کرنا پڑا۔ ایک زخمی شخص جو لاپتہ سمجھا جا رہا تھا، کو زندہ نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر 9 زخمیوں کو مختلف نوعیت کے زخموں کے علاج کے لیے قریبی اسپتال بھیجا گیا۔

یو ایس اسٹیل کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب پیش آیا اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ کمپنی کے سی ای او ڈیوڈ برٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے وقت میں یو ایس اسٹیل کے ملازمین مل کر متاثرہ افراد کے لیے اپنی محبت، دعاؤں اور حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے امریکا دہشتگردی کی زد میں، نیو ایئر پر ٹرک حملہ اور ٹرمپ ہوٹل کے باہر دھماکا، 16 ہلاک

امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کچھ افراد دھماکے کے ملبے تلے دب گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی غیر مصدقہ ویڈیوز میں فائر فائٹرز کو ایک تباہ شدہ صنعتی عمارت کے سامنے آگ بجھانے کی کوشش کرتے اور سفید دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھایا گیا۔

واضح رہے کہ کلیئرٹن کوک ورکس امریکا کا سب سے بڑا کوک بنانے کا کارخانہ ہے، جہاں کوئلے کو پروسیس کر کے کوک تیار کی جاتی ہے، جو اسٹیل سازی میں اہم ایندھن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل