قومی ایئر لائن پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر بیرون ملک اور اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے ایئر لائن ٹکٹ پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے، پی آئی اے کے ذریعے پاکستان سے سعودی عرب گلف ممالک متحدہ عرب امارات اور کویت جانے والے مسافروں کو 14 اگست کے روز سفر کرنے پر ٹکٹس پر 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: 13 اگست 2025 کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان
پی آئی اے کے علاوہ نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے بھی جشن آزادی کے موقع پر کرایوں میں 14 فیصد تک کی رعایت کا اعلان کیا ہے، ایئر بلیو نے واضح کیا ہے کہ 11 اگست سے 17 اگست تک جو مسافر ٹکٹس خریدیں گے انہیں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا البتہ خریدے گئے ٹکٹس 11 اگست سے 30 ستمبر تک کے لیے قابل استعمال ہوں گے، جبکہ یہ ٹکٹس ویب سائٹس اور موبائل ایپس کے ذریعے بھی خریدے جا سکتے ہیں۔














