دشمن جو کام 75 برس میں نہ کر سکا، اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک ٹولے نے کر دکھایا: آئی ایس پی آر

بدھ 10 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے معاملے پر آئی ایس پی آر کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہائی کورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا جس کے بعد آرمی املاک اور تنصیبات پر حملے کیے گئے اور فوج مخالف نعرے بازی کرائی گئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک طرف شر پسند عناصر عوامی جذبات کو خود غرض مقاصد کے لیے ابھارتے ہیں اور دوسری طرف لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے ملک کے لیے فوج کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو کہ دوغلے پن کی مثال ہے۔

دشمن جو کام 75 برس میں نہ کر سکا ایک ٹولے نے کر دکھایا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو کام ملک کے ابدی دشمن 75 سال نہ کرسکے وہ اقتدار کی ہوس میں مبتلا ایک سیاسی لبادہ اوڑھے ہوئے اس گروہ نے کر دکھایا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج نے ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی تحمل، بردباری  کا مظاہرہ کیا اور اپنی ساکھ کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی صبر اور برداشت سے کام لیا۔

کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی

آئی ایس پی آر کے مطابق جو سہولت کار، منصوبہ ساز اورسیاسی بلوائی ان کارروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق  سخت کارروائی کی جائے گی اور یہ  تمام  شر پسند عناصر  اب نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ فوج بشمول تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے، فوجی و ریاستی تنصیبات اور املاک پر کسی بھی مزید حملے کی صورت میں شدید ردعمل دیا جائے گا جس کی مکمل ذمہ داری اسی ٹولے  پر ہوگی جو پاکستان کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتا ہے اور برملا و متعدد بار اس کا اظہار بھی کرچکا ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کسی کو بھی عوام کو اکسانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیووزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات جاری، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

وہ کون سی بیماری ہے جو انسان کو نڈر بنادیتی ہے، کیا یہ بے خوفی مفید ہے؟

ویڈیو

لائیووزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات جاری، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی