ISPR کا اعلامیہ ملک کی مقبول جماعت کے خلاف نفرت و انتقام پر مبنی ہے،PTI کا رد عمل

جمعرات 11 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نفرت اور انتقام پر مبنی قرار دے دیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے موقف اپنایا ہے کہ آئی ایس پی آر کا اعلامیہ حقائق سے متصادم ہے اور زمینی صورتحال کے ناقص ادراک پر مبنی ہے۔ تحریک انصاف اپنی ساخت، نظریے اور منشور کے اعتبار سے ایک بھرپور جمہوری جماعت ہے۔

پی ٹی آئی  نے آئی ایس پی آر کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ملک کی سب سے بڑی جماعت اور اس کی قیادت کو کچلنے کی ناروا کوششوں نے عوام میں اس تلخی کو جنم دیا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی تلخی کو ریاست نظرانداز کررہی ہے۔

’پاکستان تحریک انصاف پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پر کاربند رہتے ہوئے مقاصد کے حصول پر یقین رکھتی ہے۔‘

‏تحریک انصاف نے اپنے موقف میں کہا کہ قیام سے لیکر آج تک پارٹی اور چیئرمین عمران خان نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو ہدف بنایا ہے۔ پاکستانی عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کا تحفظ ہی ہمارا مقصدِ نگاہ ہے۔

’تحریک انصاف نے ہمیشہ آئین و قانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی ہے۔‘

پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق ‏تحریک انصاف نے ہمیشہ مارشل لاء کے ذریعے آئین کی خلاف ورزی اور اسکو معطل کرنے کی مزاحمت کی ہے۔ پارٹی نے ہمیشہ دھاندلی و انتخابات میں مداخلت کے ذریعے عوام کے حقِ حاکمیت پر ڈاکے کی بھی شدید مخالفت کی ہے۔

‏اعلامیے کے مطابق یہ پرامن اور صبر آزما سیاسی جدوجہد کا ہی ثمر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لاکھوں اراکین، کروڑوں ووٹرز کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا سیاسی ادارہ بن چکی ہے۔

‏پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے سیاسی نظریے اور فلسفے کو عوام میں غیرمعمولی تائید و نصرت حاصل ہے۔ ‏تحریک انصاف نے ایک نشست سے سفر کا آغاز کیا اور اسکے بعد پنجاب، پختونخوا، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے سفر کو آگے بڑھایا۔

‏’تحریک انصاف کسی بھی شراکت داری کے بغیر پاکستان کی واحد معتبر سیاسی جماعت ہے۔‘

اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ 9 مئی کو پارٹی کے چیئرمین عمران خان کو ہائیکورٹ سے نیم فوجی دستوں کے ذریعے اغوا کیا گیا جس پر عوام کا بھرپور  ردعمل سامنے آیا۔ عوام کا رد عمل بہت سے عوامل کے ساتھ جڑا ہے، جس کی نشاندہی عمران خان گزشتہ 13 ماہ سے کرتے آئے ہیں۔

‏’ان 13 مہینوں کے دوران آئین سے بدترین انحراف اور شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے عوام میں تلخی کو جنم دیا ہے۔‘

‏تحریک انصاف کے مطابق ریاستی اداروں کے مابین طاقت کے توازن میں شدید بگاڑ، ماورائے قانون اقدامات اور معیشت کی تباہی نے بھی عوام میں تلخی پیدا کی ہے۔ ‏ملک کی سب سے بڑی جماعت اور اسکی قیادت کو کچلنے کی ناروا کوششوں نے سب سے زیادہ عوام میں اس تلخی کو جنم دیا ہے جسے ریاست نظرانداز کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں