’دو چار ہاتھ جبکہ لب بام رہ گئے‘: نور زمان ورلڈ گیمز اسکواش فائنل سے دستبردار، سلور میڈل حاصل

منگل 12 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نور زمان نے ورلڈ گیمز 2025 کے اسکواش ایونٹ کے فائنل سے ناسازی طبع کے باعث دستبردار ہوگئے۔ تاہم وہ ملک کے لیے چین سے چاندی کا تمغہ لانے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسکواش میں پاکستان کی بتدریج واپسی، حمزہ خان گولڈن اوپن چیمپیئن شپ جیت گئے

نور زمان چینگدو شہر میں جاری ورلڈ گیمز میں اسکواش پلیٹ ایونٹ کےفائنل میں بیماری کی وجہ سے رنر اپ رہے۔ فائنل میں نور زمان کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے وین نائیکرک سے تھا۔

مزید پڑھیے: ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ: پاکستان نے 7 میڈلز جیت لیے، وزیراعظم کا کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین

بخار میں مبتلا نور زمان اپنی پوری توانائی سے شرکت نہ کر سکے اور پہلے 2 سیٹ ہارنے کے بعد تیسرے سیٹ میں دستبردار ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp