ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل 2، ٹریل 3، ٹریل 4، ٹریل 5 اور سید پور گاؤں کے پیچھے جانے والا ٹریل 13 اگست 2025 (بدھ) کو عام شہریوں کے لیے بند رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مارگلہ ویو پوائنٹ پر عوام کو کون سی سہولیات مہیا کی جائیں گی؟
وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB) نے بتایا کہ یہ اقدام عوامی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
حکام نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹریل 14 اگست 2025 سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔

یہ فیصلہ تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو آگاہ کرنے کے بعد کیا گیا ہے تاکہ میڈیا اور عوام کو پیشگی اطلاع دی جا سکے۔