مری میں جشنِ آزادی، سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان کیا ہے؟

بدھ 13 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) مری وسیم اختر نے جشنِ آزادی کے موقع پر سیاحوں کی سہولت کے لیے ایک خصوصی، جامع اور منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔

اہم نکات

مری ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد سے مری کا سفر ایکسپریس وے اور RMK جی ٹی روڈ کے ذریعے ممکن ہوگا۔

سرکل مری میں مخصوص سڑکوں کو ون وے کر دیا گیا ہے:

ویو فورتھ روڈ، بنک روڈ، ہال روڈ، کلڈنہ روڈ، امتیاز شہید روڈ اور مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

ٹریفک کی روانی کے لیے مری کو 5 سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پابندیاں

مری میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ صبح 6 بجے سے رات 2 بجے تک بند رہے گا۔

بسیں اور بڑی گاڑیاں بروری، بانسرہ گلی اور لوئر ٹوپہ سے آگے نہیں جا سکیں گی۔

آزاد کشمیر جانے والی گاڑیاں ایکسپریس وے استعمال کریں گی۔

جی پی او چوک، جھیکا گلی چوک، کلڈنہ چوک، سنی بنک چوک کے گرد 200 میٹر تک پارکنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔

جی پی او چوک کو پارکنگ فری زون قرار دیا گیا ہے۔

سیاحوں کے لیے ہدایات

سی ٹی او وسیم اختر کے مطابق:

پارکنگ صرف مختص شدہ مقامات پر کریں۔ مری میں سب سے بڑا مسئلہ پارکنگ ہے، لہٰذا قوانین پر عمل ضروری ہے۔ کسی بھی ٹریفک مسئلے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم نمبر 051-9269200 پر رابطہ کریں۔

اضافی سہولیات

مری آنے والے سیاحوں کو ٹریفک کے ساتھ ساتھ دیگر سفری اور عوامی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟