اتحاد و قربانی ہی کامیابی کی ضمانت ہے، نائب وزیر اعظم

جمعرات 14 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے آبا و اجداد کی لازوال قربانیوں اور حق کی راہ میں ثابت قدمی سے ہی پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا 78واں یوم آزادی: ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، جگہ جگہ آتش بازی

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک قوم ’لا الہ الا اللہ، محمد رسول اللہ‘ کے پرچم تلے متحد ہے، کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

اسحاق ڈار نے حالیہ آزمائشوں کے پس منظر میں مسلح افواج اور عوام کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری اجتماعی ثابت قدمی نہ صرف عسکری تیاری کا مظہر ہے بلکہ ایک مؤثر خارجہ پالیسی کا بھی عکس ہے، جس سے پاکستان کو عالمی سطح پر وسیع حمایت ملی۔

انہوں نے قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق باہمی احترام، علاقائی سکون اور امن پر مبنی سفارتکاری کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے اسٹریٹجک و معاشی مفادات کو آگے بڑھاتے ہوئے پُرامن ہمسائیگی کو فروغ دے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ یومِ آزادی اور معرکہ حق کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزادی کے تحفظ کے لیے سرحدوں کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی تعلقات میں سچائی، انصاف اور وقار کے اصولوں کو بھی برقرار رکھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جشن آزادی کی تیاریاں، شہری یوم آزادی کیسے منائیں گے؟

انہوں نے زور دیا کہ خارجہ پالیسی پاکستان کو ایک ذمہ دار، امن پسند جمہوری ملک کے طور پر پیش کرتی رہے گی جو شراکت داری، مکالمے اور علاقائی استحکام میں فعال کردار ادا کرے گا۔

اسحاق ڈار نے قوم سے اپیل کی کہ متحد رہیں، جمہوری اقدار کی حفاظت کریں اور ایک مضبوط، باوقار و خوشحال پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے آخر میں نعرہ بلند کیا ’جشنِ آزادی مبارک۔ پاکستان زندہ باد‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘