کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں ماں نے اپنے 2 بچوں کوقتل کردیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، جبکہ سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق ملزمہ کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی، ملزمہ کی شوہر سےعلیحدگی ہو چکی ہے، اور بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، اور ان کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیرسماعت تھا۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی جس کے باعث شوہر سے علیحدگی ہوئی، بچے والدہ سے ملنے آئے تھے جہاں انہیں قتل کردیا گیا، معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔














